the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے متنازع قانون پر ابتدائی رائے شماری کی گئی ، مگر اس موقع پر عرب برادری کے نمائندہ ارکان کنیسٹ نے اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی کنیسٹ میں پیش کردہ قانون کے دو الگ الگ حصے ہیں۔ ایک حصے میں فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے اور دوسرے میں یہودی معابد میں لاؤڈ اسپیکروں پر جرس اور سیٹیاں بجانے کی ممانعت کی سفارش کی گئی ہے۔

کنیسٹ میں یہ متنازع قانون گزشتہ کئی ماہ سے منظور کرانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ ترمیم کے بعد یہ قانون



ایک بار پھر پارلیمنٹ میں رائے شماری کے لیے پیش کیا گیا۔ ابتدائی رائے شماری میں منظور کے بعد اب اس کی حتمی منظوری کے لیے دوسری اور تیسری رائے شماری کےعمل سے گذارا جائے گا۔

نئے ترمیمی بل کے تحت رات گیارہ سے صبح سات بجے تک مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی ہوگی۔ اس طرح نماز فجر کی اذان پر براہ راست پابندی لگا دی گئی ہے۔صہیونی ریاست کی طرف سے اذان پر پابندی کے قانون پرعمل درآمد کے لیے بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں بھی مقرر کی ہیں۔ قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والی مساجد کی انتظامیہ ، امام یا موذن کو 1200 امریکی ڈالر کے مساوی یعنی پانچ ہزار اسرائیلی شکل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.